(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں تاہم سعودی عرب کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورسعودی عرب امریکا سے مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ایک انٹرویو میں قابض ریاست اسرائیل کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کوممکنہ اتحادی کے طورپردیکھتا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نےمزید کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہےجس کے نتیجے میں امید کر تے ہیں کہ فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔
بن سلمان نے ایران اورسعودی عرب تعلقات کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ ہم پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتےجس کے بعد بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں تاہم سعودی عرب کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورسعودی عرب امریکا سے مزید تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے۔