(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں وزراء نے غزہ اور اس کے گردونواح میں جاری فوجی کشیدگی کے خطر، کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں جاری تنازع کو بڑھنے سے روکنے کے لیےٹھوس اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے فون پر غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے غزہ اور اس کے گردونواح میں جاری فوجی کشیدگی کے خطرے، کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں جاری تنازع کو بڑھنے سے روکنے کے لیےٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ایک منصفانہ اور دیر پا حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔