(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل کے حق میں سعودی عرب کی طرف سے یہ اہم فیصلہ امریکی صدر کے اسرائیل سے سعودیہ پہنچنے کے دوران ہی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ میراف میخالی نے سعودی عرب کی طرف سے قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے لیے اپنی فضاؤں کو کھول دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سعودی فیصلے کو ‘ اہم قدم ‘ قرار دیاہے۔
صہیونی وزیر ٹرانسپورٹ نےکہا کہ سعودی عرب کے تمام دنیا بشمول صہیونی طیاروں کے لیے اس اقدام کے نتیجے میں سعودی فضاؤں سے گذرنے اور انہیں استعمال کرنے کی اجازت سے فضائی راستوں کی طوالت بھی کم ہو گی اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور قابض ریاست اسرائیل کے حق میں سعودی عرب کی طرف سے یہ اہم فیصلہ امریکی صدر کے اسرائیل سے سعودیہ پہنچنے کے دوران ہی کیا گیا ہے۔