(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعودی وزارت خارجہ نے "صہیونی ریاست کے دوبارہ آبادکاری و رہائشی یونٹس کی تعمیر کے فیصلے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی واضح خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔”
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی اراضی میں غاصب اسرائیلی فورسز کی جانب رواں ہفتے دوبارہ آبادکاری و رہائشی یونٹس کی تعمیر کے فیصلے کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ایسے اشتعال انگیز عمل کو روکے جو بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔‘
سعودی وزارت خارجہ نے غاصب صہیونی حکام کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری یونٹس کی تعمیر کے لیے جاری کردہ ٹینڈر کے فیصلے کی مذمت کی۔
سعودی وزارت خارجہ نے دو روز قبل غاصب اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔
وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے مذکورہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا۔