(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے فلسطینی حج اور عمرہ کمپنیوں کے معاہدے کے تحت عمرہ کی ادائیگی کے لیے درخواست گزاروں سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دیدی ہےجس کے بعد اب فلسطینی شہری اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے انڈر سیکریٹری حسام ابو الرب نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے فلسطینی منتظیمین کمپنیوں کو عمرہ کے سیزن کے دوران کام کرنے کے معاہدے حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہےجس کے بعد سعودی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے سال 2021-2022 کے عمرہ سیزن میں فلسطینی حج اور عمرہ کمپنیوں کے معاہدے کے تحت عمرہ کی ادائیگی کے لیے درخواست گزاروں سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دیدی ہےاور اب2021 اور 22 20 میں وہ فلسطینی شہری جو عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند ہیں اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور اس کے مختلف ویریئنٹس کے پھیلاؤ کے باعث رواں سال بھی سعودی عرب میں حج و عمرہ سیزن کے انتظامات اور وزارت حج اوروزارت صحت کی جانب سے حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کو کڑی پابندیوں کا سامنا ہے۔