(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ریان کی شہادت کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہےصہیونی دہشت گردی کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور بچے کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
گذشتہ روز غیر قانونی صہیو نی فوج کے خاف سے دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہونے والے سات سالہ فلسطینی بچے ریان یاسر سلیمان کی شہادت پر فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید ریان کے واقعے پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہےفلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بچے ریان کی شہادت کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہے۔ اس واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور بچے کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی دہشتگردوں کا خوف، سات سالہ فلسطینی بچہ دل کا درہ پڑنے سے شہید
واضح رہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جرائم پیشہ فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں تقوع میں "خربت الدیر” کے مقام پر الخانسہ اسکول پر دھاوا بولا اور فلسطینی طلباء کو گرفتار کرنے کرنے کے لئے ان کا تعاقب کیا اس دوران دوسری جماعت کا طالب علم سات سالہ ریان یاسر سلیمان خوف کے مارے دل بند ہونے کے باعث بلندی سے گر کر شہید ہوگیا۔