(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم نےنئے سیکیورٹی سربراہ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہے کہ ادارے کا نیا سربراہ ایک بہادر اورشاندار لیڈر ہےاور وہ شین بیٹ کو اسرائیل کی سلامتی کی خدمت میں بالادستی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست کے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز صہیونی انٹرنل انٹیلی جنس سروس شاباک کے نائب سربراہ کو ایجنسی کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےتاہم خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کے نام کو تاحال خفیہ رکھتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بھر پور تعریف کرتے ہوئےکہا ہے کہ ادارے کا نیا سربراہ ایک بہادر اورشاندار لیڈر ہےاور وہ شین بیٹ کو اسرائیل کی سلامتی کی خدمت میں بالادستی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
واضح رہے کہ شاباک اسرائیل کی داخلی سیکورٹی سروس ہے اگرچہ یہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز میں سب سے چھوٹی ہےتاہم یہ اسرائیلی ریاست کے سیاسی اور عسکری فیصلہ سازوں میں سب سے زیادہ بااثر ہے،جو اسرائیلی پبلک سیکورٹی سروسز کی تین ڈویژنوں میں سے ایک ہےاس کے ساتھ ہی اس ادارے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور ملٹری انٹیلی جنس سروس امان بھی شامل ہے۔