(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )نہتے فلسطینیوں کی پے درپے شہادتیں بزدل دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے لوگوں کے عزم میں اضافہ کررہی ہیں ، ہماری بہادر مزاحمت خاموش نہیں رہے گی۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حوارہ قصبے میں صہیونی فوجی کے ہاتھوں کی سرعام 22 سالہ فلسطینی نوجوان عمار مفلح کی شہادت پر مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہا رکیا گیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجی کی جانب سے سرعام نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کیا گیا ہے جو ایک گھناؤنا جرم ہے، بزدل دشمن کے مظالم ہمارے لوگوں کے عزم میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ، صہیونی ریاستی دہشتگردی پر "ہماری بہادر مزاحمت خاموش نہیں رہے گی، مزاحمت صہیونی دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی جس نے گزشتہ تین دنوں کے دوران ہمارے 11 شہریوں کو شہید کیا۔
بیان میں صہیونی دشمن کو مخاطب کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ جنین ، رام اللہ ، نابلس اور پورے مقبوضہ فلسطین سے ہماری بہادر مزاحمت کی طاقت کا انتظار کرنا چاہیے ہم صہیونی دشمن کو صحیح وقت پر دندان شکن جواب دیں گے ہمارے شہداکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔”