(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی زرعی زمین کو تباہ کیا ان کے سامان کو لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر براہ راست فائرنگ کی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کو سینے میں گولیاں لیگیں جس کے باعث دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر سلفیت کے علاقے قراوت بنی حسان کے میئر ابراہیم عاصی نے فلسطینی سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ا س وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو ان کی زرعی زمینوں پر جانے سے روکا اور ان کے سامان کی لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ زدوکوب کیا ۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔