• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صالح العاروری کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: حماس کا اعلان

غزہ پر 3ماہ سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 8000 سے زائد بچوں اور 7000 سے زائد خواتین سمیت 29,722 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

پیر 08-01-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صالح العاروری کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: حماس کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ فلسطینی مملکت کا اٹوٹ انگ ہے، حماس کے بغیر غزہ کے حواے سے کوئی بھی فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسینیر رہ نما اسامہ حمدان نے گذشتہ روز لبنان کے شہر بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب  کرتےہوئے چند روز قبل اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہونےوالے حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح  العاروری کے حوالے سے کہا ہے  کہ ان کی جماعت نے صالح العاروری کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ فلسطینی مملکت کا اٹوٹ انگ ہے، حماس کے بغیر غزہ کے حواے سے کوئی بھی فیصلہ ناقابل قبول ہے، فلسطینی قوم آج بھی وہیں ہے اور کل بھی وہیں رہے گی ، صیہونی ریاست  فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے باوجود ہمارے حوصلوں کو توڑنے میں مکمل طورپرناکام ہے ۔

اسامہ حمدان نے غزہ پر تین ماہ سے جاری وحشیانہ بمباری جس میں اب تک 8000 سے زائد بچوں اور 7000 سے زائد خواتین  سمیت 29,722 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ کی  20 لاکھ سے زائد آبادی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں”غزہ کی 70 فی صد املاک اور مکانات کو تباہ کرکے صیہونی ریاست نے غزہ کی آبادی کو زبردستی وہاں سے نکال باہر کرنے پرمجبور کیا جا رہا ہے تاہم ہمارے حوصلے اب بھی ناقابل تسخیر

ہیں۔

Tags: اسامہ حمدانحماسشہیدصالح العاروریصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.