• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سلامتی کونسل فلسطین پر سے اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کرائے، عرب لیگ

پیر 06-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سلامتی کونسل فلسطین پر سے اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کرائے، عرب لیگ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب لیگ نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر سوال اٹھا تے ہوئےکہا کہ اقوام متحدہ اورعالمی اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کو آزاد کرائے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر پانچ جون 1967ء کے غاصبانہ قبضے کے 55 سال پورے ہونے کی مناسبت سے نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنی  ذمہ داریاں پوری کرے اورارض فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ختم کرائے۔

عرب لیگ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران فلسطینی علاقوں پر غیرقانونی طور پر قبضہ جمایا جسے عالمی برادری کسی صورت میں قبول نہیں کرتی اور یہ علاقے مستقبل میں وجود میں آنے والی آزاد فلسطینی ریاست کا حصہ ہیں تاہم سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد پانچ دھائیاں بیت جانے کے باوجود فلسطینیوں کو ان کے علاقے واپس نہیں دلائے جاسکے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر سوال اٹھا تے ہوئے عرب لیگ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کو آزاد کرائے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینی اراضی کو آزاد کرانے میں ناکام رہی ہے اور اسرائیلی ریاست نے غیرقانونی طور پرقبضے میں لیے فلسطینی علاقوں پر اپنا تسلط مزید مضبوط کرنے کے لیے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔

Tags: اقوام متحدہسلامتی کونسلعالمی برادریعرب لیگفلسطینقضیہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.