• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سعودی عرب اسرائیلی کمپنی کا سب سے بڑا شیئر ہولڈربن گیا

پیر 01-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سعودی عرب اسرائیلی کمپنی کا سب سے بڑا شیئر ہولڈربن گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے ‘اسرائیل’ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت سے متعلق اس فیصلے کومسلم امہ میں تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اوراسے فلسطینیوں کی "پیٹھ میں چھرا گھونپنے "کے مترادف قرار دیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اسلامی بینک کی مالک سعودی خاندان الراجی  جو گاڑیوں  کی سرمایہ کاری میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی موبلٹی انٹیلی جنس کمپنی اوٹونومو ٹیکنالوجیزنامی کمپنی میں سب سے بڑی شیئر ہولڈر بن گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 جولائی2022ء کومیثاق کیپیٹل ایس پی سی، الراجی خاندان کا خاندانی دفتر جو کیمن جزائر میں شامل ہےاور اس کا صدر دفتر ریاض میں ہے، حال ہی میں اسرائیل میں قائم کمپنی میں اپنا حصہ بڑھا کر 20.41 فیصد کر دیا ہےجس کے بعد اب یہ امیر ترین غیر شاہی سعودی خاندان اسرائیلی فرم میں سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا۔

میثاق کیپیٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد آصف سیماب نے کہا  ہے کہ "ہمیں اسرائیل کی جدت اور ٹیکنالوجی کی ثقافت پسند ہے، اور ہم اس سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا چاہتے ہیں اور یہ ترقیکی بہترین کوششوںمیں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ غیرشاہی سعودی خاندان الراجی 125 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی بینک الراجی بینک کا مالک ہےاس  بینک کی سعودی عرب میں تقریباً 600 شاخیں اور 1,400 سے زیادہ اے ٹی ایم ہیں، جو اسے مملکت میں سب سے بڑے ریٹیل اور کمرشل بینکنگ آپریشنز میں سے ایک بناتا ہےجبکہ یہ امیر خاندان اس وقت پلاسٹک اور فوم انڈسٹریز کے علاوہ مشرق وسطی میں چکن پروسیسنگ کی معروف کمپنیوں میں سے ایک الوطنیہ کا بھی مالک ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سعودی عرب کی یہ  کمپنی کسی اسرائیلی فرم میں سب سے بڑی شیئر ہولڈر بنی ہواس سے قبل اسرائیلی ڈیجیٹل اشتہاری کمپنی، ٹریمر انٹرنیشنل لمیٹڈ میں بھی یہی کمپنی  سب سے بڑی  شیئر ہولڈر ہےتاہم سعودی عرب کے ‘اسرائیل’ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت سے متعلق اس فیصلے کومسلم امہ  میں تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اوراسے  فلسطینیوں کی "پیٹھ میں چھرا گھونپنے ” کے مترادف قرار دیا ہے۔

Tags: اسرائیلی کمپنیریاضسعودیہ،اسرایل تعلقاتکومیثاق کیپیٹل ایس پی سیموبلٹی انٹیلی جنس کمپنی اوٹونومو ٹیکنالوجیز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.