• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

 صدرزیلنسکی اب اسرائیل میں روس سے جنگ بندی پر بات چیت کریں گے

منگل 22-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
 صدرزیلنسکی اب اسرائیل میں روس سے جنگ بندی پر بات چیت کریں گے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یوکرینی صدر نے یہ اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ  سے ویڈیو لنک کے ذریعےکیااوربینیٹ کی روس اور یوکرین جنگ بندی کی  کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے شک جنگ بندی کی کوششوں میں اسرائیل کے اپنے مفادات بھی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور یوکرین میں شروع ہونے والی جنگ کے مضر اثرات کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلیے یوکرینی صدر وولودی میرزیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی شرط پراب قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کےلیے تیار ہیں۔

یوکرینی صدر نے یہ اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کے دوران کیا اورصہیونی وزیر اعظم کی روس اور یوکرین جنگ بندی کی  کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے شک جنگ بندی کی  کوششوں میں اسرائیل کے اپنے مفادات بھی ہیں تاہم  نفتالی بینیٹ نے پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے لیے ماسکو کا دورہ کیا اور فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سےبھی  بار بار بات کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتےکے دوران صہیونی وزیر اعظم نے دونوں فریقوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور کئی مواقع پر زیلنسکی اور روسی صدر ولادےمیر پیوٹن سے بات کی ہے جبکہ پیوٹن نے یوکرینی صدر کی طرف سے مذاکرات کی متعدد سابقہ ​​پیشکشوں کو اب تک نظر انداز کیا ہے۔

Tags: روسماسکونفتالی بینیٹولادی میر پیوٹنوولودی میرزیلنسکیویڈیو لنکیوکرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.