(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قرار داد پر البانیہ، ایکواڈور، فرانس، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ غیر حاضر رہے۔ قرارداد منظور کرنے کیلئے کم سے کم نو اراکین کی حمایت ضروری ہوتی ہے۔
روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کیلئے جواز فراہم کرنے کا امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کردیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ سے متعلق امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر چین، روس اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مخالفت کی گئی جبکہ برازیل اور موزمبیق غیر حاضر رہے۔
روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کی چین، روس، امارات اور گبون نے حمایت کی جبکہ امریکا اور برطانیہ نے مخالفت کردی۔ اس موقع پر البانیہ، ایکواڈور، فرانس، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ غیر حاضر رہے۔ قرارداد منظور کرنے کیلئے کم سے کم نو اراکین کی حمایت ضروری ہوتی ہے۔
امریکی قرارداد میں اسرائیل کو دفاع کا حق ہونے پر زوردیا گیا تھا جبکہ روس کی جانب سے پیش مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں کو شمال سے بے دخل کرنے کا مطالبہ منسوخ کرے۔