(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست نے یہ صنعتی علاقہ غزہ سے ملحقہ مقام پر بنایا ہے جہاں اکثر فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ گرتے رہتے ہیں۔
صہیونی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی صبح شمالی غزہ سے ملحقہ کیبوتز کفار سعد میں غزہ سے داغے گئے تین راکٹ گرے۔، راکٹ کھلے علاقوں میں گرے اور اس کے دعوے کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ کل منگل کو اسلامی جہاد کے سینیر رہ نما الشیخ خضرعدنان کی اسرائیلی جیل میں شہادت کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر راکٹ داغے گئے ہیں۔
کیبوتیز صہیونی ریاست کی نام نہاد فوجی اور صنعتی کالونی ہے جسے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے لیے ایک حربے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ صنعتی علاقہ غزہ کی پٹی کے قریب ہے اور جہاں اکثر فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ گرتے رہتے ہیں۔