• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے غزہ میں قتل عام کررہے ہیں، ریاض المالکی

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 28،500 سے زائد فلسطینی شہید اور 67،000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

جمعرات 15-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
نیتن یاہو اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے غزہ میں قتل عام کررہے ہیں، ریاض المالکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اب اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی فوج کو رفح کے شہر میں بے گھر ہو کر پہنچنے والے فلسطینیوں کے وہاں سے بھی انخلاء کے لیے منصوبہ بنانے کا کہہ دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے گذشتہ روز قبرص کے وزیر خارجہ کانسٹانٹینوس کومباس کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری اپنے بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی  غزہ میں جنگ اور انسانی حقوق سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں پر سخت تنقیدکرتےہوئے کہا ہےکہ نیتن یاہو  غزہ میں جنگ صرف اپنا سیاسی مسقتبل بچانے کیلئے لڑ رہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور  مسلسل بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت  28،500 سے زائد فلسطینی  شہید اور 67،000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی فوج کو رفح کے میں بے گھر ہو کر پہنچنے والے 14لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے وہاں سے بھی انخلاء کے لیے منصوبہ بنانے کا کہہ دیا ہے۔ جس سے عالم انسانیت کو تشویش ہے کہ ایک اور جنگی یلغار فلسطینیوں کی بہت بڑی تباہی کا باعث بننے جارہی ہے۔

انھوں نے کہا ‘ افسوسناک بات ہے کہ نیتن یاہو صرف اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے جنگ کر رہا ہے اور لاکھوں معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہے۔ حتیٰ کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی جانوں کی بھی پروا نہیں کی جارہی۔

Tags: اسرائیلیانسٹانٹینوس کومباسشہیدصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہویاض المالکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.