(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) متحدہ عرب امارات کے صدر نے صیہونی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طورپر رہا کیا جانا چاہئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فون کیا جس میں حماس کے ہاتھوں تاریخی ذلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حیا سے عاری دونوں سربراہوں نے تنازع کو پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زايد النہیان نے اسرائيلی وزیراعظم سے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو بغیر کسی تاخیر کے کھولا جائے۔