• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگی صلاحیتوں کا ادراک: صیہونی ریاست حزب اللہ سے جنگ نہیں چاہتی

اسرائیل نے سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے پیرس کی پیشکش پراظہارتشکرکیا

جمعرات 02-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جنگی صلاحیتوں کا ادراک: صیہونی ریاست حزب اللہ سے جنگ نہیں چاہتی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی ماہرین کاکہناہے کہ اگراسرائیل حزب اللہ سے باقاعدہ جنگ کی طرف جاتا ہے تو اسرائیل  کوناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے، اس پس منظر میں اسرائیل حزب اللہ سے  امن مذاکرات کیلئے  کوششیں کررہاتھا جس میں اب کامیابی ہوتی نظر آرہی ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے عبرانی زبان کے نیوز چینل 13نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا  ہے کہ فرانس نے اسرائیل اور لبنان کو شمالی محاذ کے لیے ایک سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے پیرس میں بالواسطہ مذاکرات کرنے کی پیشکش کی ہے جس کوصیہونی ریاست نے فوری طورپر منظور کرلیا ہے۔

چینل نے بتایا کہ اسرائیل نے سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے پیرس کی پیشکش پراظہارتشکرکیاہے۔

ذرائع نے فرانسیسی پیشکش کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہرنہیں کیں لیکن صرف تل ابیب کی منظوری کی تصدیق کی۔

یہ پیشرفت اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے علاقے سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں جنوبی لبنان کے "بڑے علاقوں پر قبضہ” کرنے کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ اگرحزب اللہ پیچھے نہیں ہٹی تو اسرائیل اس کے ساتھ "ہر قسم کی جنگ ہوسکتی ہے”۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پورے لبنان میں حزب اللہ سے لڑے گا اور جنوبی لبنان کے بڑے علاقوں پر قبضہ کر لے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیلی سیاسی اورملٹری   انتظامیہ بدترین بحران  اوراختلافات کا شکار ہے ایسی صورتحا ل میں اسرائیل  کی حماس  کے ساتھ جنگ  اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہے جس کااسرائیل کو بھی ادراک ہے۔

Tags: اسرائیلجنگحزب اللہصیہونیلبنانمذاکرات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.