(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب اس کو تلاشی کیلئے روکا گیا ، صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں بیت لحم کے قریب واقع ٹنل چیک پوائنٹ پر ایک 15 سالہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر اس وقت چاقو سے حملہ کردیا جب اس کو تلاشی کیلئے روکا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک 19 سالہ اور ایک 25 سالہ فوجی معمولی زخمی ہوا جبکہ حملہ آور نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ نومبر میں، تین فلسطینیوں نے ٹنل چیک پوائنٹ پر فائرنگ کر کے ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیاتھا۔