(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محصور شہر غزہ میں 195 بچے، 39 خواتین اور 22 صحافیوں سمیت 1,277 شہری زخمی ہوئےجبکہ ایک خاتون قیدی سمیت تین دیگر فلسطینی شہری صہیونی زندانوں میں شہید کیئے گئے۔
مقوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال غاصب صہیونی ریاست نے بین القوامی قوانین کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک سو دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔
صہیونی فوج کی دہشتگردی جاری: فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
شہید کئے گئے فلسطینیوں میں چوبیس بچوں آٹھ خواتین سمیت 80 فلسطینی شامل ہیں یہ تمام اسرائیلی دہشتگرد فوج اور پولیس کے ہاتھوں شہید کئے گئے جبکہ ان میں سے دو فلسطینی غیر قانوی صہیونی آبادکاروں کے حملے میں شہید ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی جارحیت میں 32 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 8 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔
مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں 195 بچے، 39 خواتین اور 22 صحافیوں سمیت 1,277 شہری زخمی ہوئے۔ ایک خاتون قیدی سمیت تین فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں شہید ہوئے۔صہیونی سیکیورٹی فورسز نے سال کے آغاز سے اب تک 113 گھروں اور 41 رہائشی خیموں کو تباہ کیا، اس کے نتیجے میں 108 خاندانوں کو بے گھر کیا ہے جن میں 648 افراد شامل ہیں جن میں 123 خواتین اور 300 بچے شامل ہیں۔