(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )گرفتار افراد میں سے اکثریت بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پابند سلاسل کئے گئے ہیں۔
صہیونی ریاست فلسطینیوں کی عزم و حوصلے کو توڑنے کےلئے طاقت کے بدترین استعمال سمیت غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات بغیر کسی خوف و خطر کے جاری رکھے ہوئے ہے، رواں ہفتے کے دوران غیر قانونی صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 152 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 9 خواتین اور 27 کم سن بچے بھی شامل تھے۔
گرفتار کئے جانے والوں میں اکثریت ان فلسطینیوں کی ہے جن پر کوئی الزام یا مقدمہ نہیں ہے تاہم انھیں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیا گیاہے۔