(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں نے صرف چوبیس گھنٹوں میں صہیونی فوج اورغیر قانونی آباد کاروں پر 50 حملے کئے جن میں ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ۔ان حملوں میں براہ راست فائرنگ کےواقعات بھی شامل ہیں۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج اور آبادکاروں پر 2,204 مسلح حملے کیے گئے ہیں، جن میں اسرائیلی فوجیوں سمیت 25 اسرائیلی مارے جاچکے ہیں۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مقبوضہ بیت المقدس ، محصور شہر غزہ پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر جارحیت کا آغاز کیا تھا اس دوران اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کاروں کی 2 ہزار 135 فلسطینی کارروائیاں ہوئیں، جن میں 20 اسرائیلی مارے گئے۔2015 میں 2558 انفرادی حملے ہوئے جن میں 29 اسرائیلی مارے گئے۔
اخبار نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹنگ میں بتایا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوج اورغاصب آباد کاروں پر50 مقامات پرحملے کیے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں سات فوجی اور آباد کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے دھماکہ خیز آلات سے دشمن پرحملے کیے۔ فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کے چار حملے پسپا کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی ریاست اسرائیل تیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہے
قابل ذکر ہے کہ اس سال ہونے والی کارروائیوں کا آغاز بنی برق، بیر شیبہ اور حدیرہ کے شہروں میں فائرنگ کے حملوں سے ہوا تھا اور آخری دو حملوں کے مرتکب افراد کا تعلق نیگیف اور ام الفہم کے قصبے حورہ سے تھا۔
اخبار نے نشاندہی کی کہ بیر شیبہ اور حدیرہ کی کارروائیوں نے اسرائیلی سکیورٹی سروسز کو حیران کر دیا، جس نے اپنی کارروائیوں کو مغربی کنارے میں مرکوز کیا، جب کہ دونوں کارروائیاں اسرائیل کے قلب میں ہوئیں۔