(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں 256 غیر قانونی صہیونی بستیاں ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں اوران میں مقیم صہیونی آبادکار ہرموقع پر فلسطینیوں کے جانی و مالی نقصانات کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی شر پسندوں نے رام اللہ کے شہر البیرہ میں فلسطینیوں کی ملکیتی درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور ان کے ٹائروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آبادکار البیرہ کے صنعتی زون میں گھس آئےاور اس پاس کی املاک کو نقصان پہناچا نے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل 20 سے زائد فلسطینیوں کی ملکیتی گاڑیوں کے ٹائر کاٹ دئیے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 256 غیر قانونی صہیونی بستیاں ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں اور ان میں تقریباً 700,000 اسرائیلی آباد کار مقیم ہیں جو فلسطینی باشندوں کے جانی ، مالی نقصانات کی کارروائیوں میں مصروف عمل رہتے ہیں، ان پرتشدد کارروائیوں میں مار پیٹ، پتھراؤکرنا، دھمکیاں دینا، کھیتوں کو نذر آتش کرنا، درختوں اور فصلوں کو تباہ کرنا، فصلیں چوری کرنا،اور گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچانا شامل ہیں۔