(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں ادویات اور خوراک سمیت انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا ، سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل سے واپسی پر وطن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہونےوالے تاریخی نقصان پر امداد کے حوالے سے بوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امدادی سامان کے 20 ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ رفح کراسنگ کے ذریعے ممکناطورپر جمعہ کے روز جنوبی غزہ روانہ کی جائے گی جس کو اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا۔
انھوں نےبتایا کہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں ادویات اور خوراک سمیت انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا ، سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر حماس نے امدای سامان پر قبضہ کیا یا اسے گزرنے نہیں دیا گیا تو امدادی سامان کی ترسیل روک دی جائے گی۔