فلسطینی وزارت داخلہ نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا گیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شدت پسند تنظیم "دولت اسلامیہ عراق و شام” [داعش] کے بعض عناصر غزہ کی پٹی سے سرنگوں کے راستے مصر کے جزیرہ نما سینا میں داخل ہوگئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان زیاد البزم نے میڈیا کو بتایا کہ فلسطین میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اس تنظیم کے لوگ غزہ سے سرنگوں کے ذریعے مصر داخل ہوئے ہیں۔ مصری ذرائع میں آنے والی اس طرح کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ اور مصر کے درمیان تمام زیر زمین سرنگیں کئی ماہ سے بند ہیں جن میں کسی قسم کی آمد و رفت نہیں ہو رہی ہے۔ بیشتر سرنگیں مصری فوج نے بمباری کے ذریعے تباہ کردی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین