• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی زندگیاں خطرے میں ہیں،”یواین” فوری مداخلت کرے: مصر

جمعرات 10-05-2012
in فلسطین
0
plf un
0
SHARES
0
VIEWS

plf un

پیپلز اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بھوک ہڑتال نے فلسطینی قیدیوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار کر دی ہیں۔

 

اقوام متحدہ کو اسیران کو بچانے کے لیے فوری مداخلت کرنا ہو گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو مصری پیپلز اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کا معاملہ بھی زیربحث رہا۔ اراکین اسمبلی نے اسرائیل کے خلاف دھواں دھار تقاریر کی اور صہیونی مظالم کےخلاف نعرے بازی کی جاتی رہی۔ایوان میں مقررین نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی اسیران کے مطالبات کو نظرانداز کیے جانے کی شدید مذمت کی اور صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے مطالبات پورے کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ادھر مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پیپلز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سعد الکتاتنی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” کے اپنے خصوصی صفحے پر فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگراسرائیل نے بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات جلد پورے نہ کیے تو اسرائیل کی جیلوں میں کوئی انسانی المیہ رو نما ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد ہو گی۔

سعد الکتاتنی لکھتے ہیں کہ صہیونی حکومت جس طرح فلسطینیوں کے خلاف ان کی آبادیوں میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسی طرح فلسطینی اسیران کے ساتھ مجرمانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ ڈاکٹر سعدالکتاتنی کا کہنا ہے کہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات برحق ہیں اور اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ان تمام جائز مطالبات کو فوری پورے کرے، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتال کے ذریعے اپنے حقوق مانگنے والے فلسطینیوں کی فوری مدد کرے تاکہ ان کی جانوں کو لاحق خطرات ختم کیے جا سکیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.