• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ:صہیونی جیلوں سے "ہیروز” کی رہائی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 17-10-2011
in فلسطین
0
plf strick
0
SHARES
0
VIEWS

plf strick

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے اسیران کے استقبال کے لیے شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ امکان ہے کہ اسرائیل سے رہا ہونے والے فلسطینی منگل یا بدھ کے روز مصر کے راستے رفح بارڈر سےغزہ کی پٹی میں داخل ہوں گے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایہاب الغصین نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ جیلوں سے رہائی پانے والےفلسطینی ہیروز کے استقبال کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیےگئے ہیں۔ رہا ہونے والے تمام شہریوں کو رفح بارڈر سے ان کے گھروں تک پورے سیکیورٹی پروٹوکول میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو مکمل طور پر قابو میں رکھنے اور کسی بھی گڑبڑ سے بچنے کے لیے اس موقع پر خاص طور پر ایک سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پولیس، قانون نافذ کرنےوالے دیگر اداروں کے اہلکار اور مختلف مزاحمتی تنطیموں کے عسکری بازوؤں کے رضاکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایک سوال کےجواب میں انجینیئرغصین نے کہا کہ رفح بارڈر پر فلسطینیوں کو وصول کرنے لیے کیمپ لگا دیے گئے ہیں، جہاں دیگرمزاحمتی تنظیموں کے لیے الگ الگ اسٹیج بنائے ہیں تاہم انتمام استقبالیہ کیمپوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فلسطینی پولیس کے ذمہ داری ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران کے غزہ داخلے کے موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں کے جم غفیر کے جمع ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد بعد سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات ناگزیر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی وہ اپنے ہیروز کے استقبال کے موقع پر مکمل طور پر پرامن رہیں اور تخریب کار عناصر کے بارے میں حکام کو آگاہ کریں تاکہ خوشی کے اس موقع پر امن دشمن عناصر کی سازشوں سے بچایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.