تعمیراتی فرم”السٹوم” کے بائیکاٹ کے لیے عرب ممالک میں مہم جاری ہے۔ اردن میں فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیل سے تعلقات بہتر بنانے کے خلاف سرگرم تنظیم نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاری میں ملوث کمپنی "السٹوم”حرمین ریلوے لائن بچھانے کا موقع فراہم نہ کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم”مجابہ التطبیع” نےعرب لیگ کے نام جاری ایک مراسلے میں عرب ممالک کے اس اہم فورم کو بھی فرانسیسی کمپنی کے اسکینڈل سے آگاہ کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ مل کر فرانسیسی کمپنی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کو باہم ملانے کے لیے ان کے درمیان ریلوے لائنیں بچھا رہی ہے۔ دوسری جانبیہ کمپنی، قطر، کویت، عراق، مصر اور اردن میں بھی مختلف منصوبوں میں سرگرم کے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ کمپنی سعودی عرب میں مکہ معظمہ اور مدینہ منوری کے درمیان ایک ریلوے ٹریک کے پروجیکٹ کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہے۔
عرب لیگ کےنام جاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کے ساتھ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں معاونت کرنے والی کمپنی کو عرب ممالک میں ٹھیکوں کا حق نہیں دیا جانا چاہیےکیونکہ یہ کمپنی عرب ممالک سے حاصل کردہ فنڈز اور سرمائے کو بیت المقدس میں فلسطینیوں کے بے دخلی اور ان کی جگہ یہودیوں کی غیر قانونی آبادکاری پر صرف کر رہی ہے۔
یہودی آبادکاری مخالف گروپ نے عرب لیگ اور تمام اسلامی ممالک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یہودی بستیوں کےخلاف سرگرم فرانسیسی کمپنی کے بائیکاٹ کے لیے دنیا بھر میں احتجاج منظم کریں۔
اردنی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک مراسلہ سعودی عرب کے فرامانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو بھی ارسال کیا ہے۔ اس مراسلے میں بھی ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری میں ملوث فرانسیسی کمپنی کو حرمین ٹرین ٹریک کا منصوبہ فراہم کرنےسےانکار کر دیں۔ مراسلے میں خادم حرمین الشریفین سے کہا گیا ہے کہ اگرریاض نے بھی اسرائیل سے تعاون کرنے والی فرانسیسی کمپنی کو ٹھیکہ فراہم کر دیا تو یہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری میں ایک طرح کا تعاون سمجھا جائےگا۔
خیال رہے کہ فرانس کی ایک تعمیراتی کمپنی "السٹوم” مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کو باہم مربوط کرنے کے لیے ایک ریلوےلائن بچھانے پر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس کمپنی کے زیرانتظام کئی عرب ممالک میں منصوبے روبہ عمل ہیں۔ نیز یہ سعودی عرب میں حرمین ریلوے لائن کے منصوبے کے لیے بھی کوشاں ہے۔