• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قبلہ اول پر تاحال صہیونی شرپسندوں کے دھاوے جاری

منگل 14-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قبلہ اول پر تاحال صہیونی شرپسندوں کے دھاوے جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کےخلاف آوازاٹھا نے پر فلسطینی نمازیوں کو اسرائیلی جیلوں میں ڈال کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم امت مسلمہ اس المیے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی سرپرستی میں اسرائیل شر پسند  روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام قبلہ اول پر دھاوے بولتے ہیں اور عالمی برادری سمیت مسلم امہ کی متعدد مذمتی بیانات کے باوجود یہ  سلسلہ آج بھی جاری ہے، صہیونی شر پسندعناصر مسلمان فلسطینیوں کو دی گئی  حد بندی میں داخل ہو کر مسجد اقصیٰ پہنچے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جس کے باعث  عبادت گزاروں اور آبادکاروں کے مابین جھڑپیں ہوئیں اور قابض اسرائیل فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو تشدد کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فورسز کی فول پروف سیکیورٹی   نے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ داخل ہو کر نمازیوں کو تشدد  کر نا شروع کیا اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے والے صہیونی آبادکاروں  کو شدت پسندی کے نعرے لگا نے سے روکنے کے بجائے فلسطینیوں کی بے بسی  کا مذاق اڑایا جس کےنتیجے میں صہیونی شر پسند عناصر نے  مسجد کے صحنوں میں آزادانہ گھوم کر عبادت گزاروں  کی نمازوں میں خلل ڈالااور انہیں پریشان کیا۔

واضح رہے کہ صہیونی آبادکاروں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران قابض فورسز   نےکم سے کم  12  فلسطینی شہریوں کو آبادکاروں پر حملے  کے الزام میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

Tags: امت مسلمہصہیونی شرپسندقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.