(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں مسلمان نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اورچھ مہینوں کے دوران اب تک صہیونی فوج نے 643 فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بلا جواز بے دخل کیاہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صبح کے وقت صہیونی انتہا پسند آباد کاروں کے منظم گروہ کی جانب سے اسرائیلی قابض فوج کی سرپرستی میں ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا گیا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
صہیونی شر پسند عناصر نے الاقصیٰ کے صحنوں میں موجود نمازیوں کو زدوکوب کیا اور اشتعال انگیزنعرے لگائے جس کا مقصد فلسطینیوں کو جھگڑے پر اکسانا تھا اس کے ساتھ ساتھ مسجد کے صحنوں میں آزادانہ تلمودی رسومات ادا کیں اورمبینہ ہیکل سلیمانی کے حوالے سے تعلیمات دیں۔
واضح رہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمان نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کر دی گئ ہیں اور 2022ء کے پہلے چھ مہینوں کے دوران اب تک صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ سے 643 فلسطینیوں کوبلا جواز بے دخل کیاہے۔