(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے احمد القطان کی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 80 سال کی عمر تک اسلامی تحریک سے واقفیت کے بعد سےاسلامی بیداری کے سرکردہ مبلغین میں شامل رہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کویت کے ممتاز عالم دین اورزندگی بھر قبلہ اول کے دفاع کے لیے حق کی آواز بلند کر نے والے مبلغ الشیخ احمد القطان کےطویل علالت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الشیخ القطان 80 اور نوے کی دہائی کے اوائل میں منبروں کے سب سے ممتاز اور مشہور مبلغین میں سے ایک تھے جو مسجد اقصیٰ کے دفاع میں بات کرتے تھےاور نئی نسل کو القدس سے مذہبی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے دفاع کو مذہبی فریضہ قرار دیتے ہوئےنوجوانوں میں قبلہ اول سے جڑے مسلمانوں کے حقوق کا شعور بیدار کر تے تھے۔
تحریک حماس نے احمد القطان کی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 80 سال کی عمر تک انہوں نے انسانیت کی تعلیمات جاررکھیں اوراپنی زندگی کے آغاز میں "القطان” کویت میں کمیونسٹوں کے ساتھ گھل مل گئے پھراسلامی تحریک سے واقف ہوئے اور اسلامی بیداری کے سرکردہ مبلغین میں شامل ہوگئے۔
الشیخ احمد القطان 1946 میں پیدا ہوئے کویت سٹی میں پرورش پائی اور کویت ہی میں مختلف دینی اداروں سے اسلامی تعلیم حاصل کی،انہوں نے سنہ 1969 میں ٹیچرز انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کیاور سماجی و مذہبی خدمات ادا کیں۔