(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پوپ فرانسس نے کہا کہ بیت المقدس جو مسیحی ، یہودی اور مسلمانوں تینوں مذاہب کے پیروکاروں کیلیے مقدس ترین ہے یہاں مقدس مقامات پر "آزادانہ” داخلے کو یقینی بنایا جائے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کے شہر روم کی خود مختار ریاست ویٹی کن سٹی میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں خبردار کیا گیاہے کہ دنیا بحرانوں اور حادثات کے بارے میں اس قدر بے حس ہوتی جا رہی کہ اب کوئی بھی معاملہ ہو بہت کم ہی نوٹس لیا جاتا ہےتاہم بیت المقدس جو مسیحی، یہودی اور مسلمانوں تینوں مذاہب کے پیروکاروں کیلیے مقدس ترین ہے یہاں مقدس مقامات پر "آزادانہ” داخلے کو یقینی بنایا جائے۔
پوپ فرانسس نے القدس میں جاری کشیدہ صورت حال کے حوالے سے کہا کہ "ہم بیت المقدس کی خاطر امن کا مطالبہ کرتے ہیں اور بیت المقدس سے محبت رکھنے والے مسیحی، یہود اور مسلمانوں کی خاطر امن چاہتے ہیں”۔ پوپ نے تمام فریقوں کے حقوق کے متبادل احترام پر زور دیااور امن کو یقینی بنانے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کیا، انہوں نے دنیا بھر میں پائی جانے والی کشیدہ صورت حال کی طرف اشارہ کیا اور اس کے خاتمے کیلیے امن کے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔