(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ، جماعت مستعدی سے صہیونی جرائم پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن محمود الزھار نے غزہ میں مسجد عمری میں مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا خمیازہ صہیونی ریاست کو بھگتنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی وزیراعظم حزب اللہ سے خوفزدہ ہے، نیتن یاھو کا انکشاف
انھوں نے کہا کہ جماعت مستعدی صہیونی جرائم پر نظر رکھے ہوئے ہے ‘ مسجد اقصیٰ پورے عالم اسلام کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم مسلمانوں کا قبلہ اول ہے حماس یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے۔