• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قلقیلیہ: غاصب فوج کے ہاتھوں 4 فلسطینی نوجوان شہید، جنین میں پرتشدد جھڑپیں جاری

24 گھنٹوں کےدوران مغربی کنارے میں پرتشددجھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں خو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

منگل 02-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قلقیلیہ: غاصب فوج کے ہاتھوں 4 فلسطینی نوجوان شہید، جنین میں پرتشدد جھڑپیں جاری
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، صیہونی افواج فلسطینیوں کو گھروں سے نکال کر  گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطینی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے آج منگل کی صبح قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع شہر عزون کے مغرب میں الفجاہ قصبے پر دھاوا بولا،فلسطینیوں کے گھروں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کرتےہوئے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران غاصب فورسز نے ایک گھر کو گھیرے میں لیتے ہوئے شدید فائرنگ کی اور اس پر دستی بموں کا استعمال کیا گیا جس میں چار فلسطینی نوجوان 18 سالہ ولید اسماعیل ولید رضوان ، 22 سالہ ایاد احمد مصطفیٰ شوبیتا ، 26 سالہ محمد عبدالفتاح عثمان رضوان اور 21 سالہ قصے جمال سلیم صلاح  شہید ہوگئے جبکہ علاقے میں اسرائیلی فوئرنگ، شیلنگ سے متعدد زخمی ہوئے اور درجنوں کو غاصب فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کی اس کارروائی کےد وران ایک صیہونی فوجی زخمی ہوا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  فلسطینی مزاحمت کاروں اور غاصب صیہونی افواج کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں جن میں رام اللہ، جلزون کیمپ ، طولکرم ، جنین ، نابلس سمیت دیگر علاوں میں پرتشددجھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے  جس میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوجیوں خو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Tags: اسرائیلیجنینشہیدصیہونیفلسطینیقلقیلیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.