(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوج کے دھاوے کے دوران نوجوان یحییٰٰٰ عدوان کو دل میں گولی لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لا یا گیاتاہم طبی عملہ زخمی فلسطینی کی زندگی بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نوجوان شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جھڑ پوں کے نتیجے میں قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع عزون نامی علاقے میں ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان یحییٰ علی عدوان کوتلاشی کے دوران گولی مار کر شہید کردیاگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوج کے دھاوے کے دوران نوجوان یحییٰٰٰ عدوان کو دل میں گولی لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لا یا گیاتاہم طبی عملہ زخمی فلسطینی کی زندگی بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نوجوان شہید ہو گیا۔
دریں اثناء اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی سے کم از کم 10 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ نوجوان مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کر کے واپس جا رہے تھے۔
خیال رہے کہ ماہ رمضان کےآغاز سے ہی اسرائیلی صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شہریوں کو خاص طور پر مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور اب تک 20 سے زائد نوجوان صہیونی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں اس کے علاوہ قابض فوج نے کم سے کم ڈیڈھ سو شہریوں کو مسجد اقصیٰ پر ھملے کے دوران گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔