• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قید تنہائی کی سزا کے خلاف فلسطینی کی کامیاب بھوک ہڑتال

پیر 27-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قید تنہائی کی سزا کے خلاف فلسطینی کی کامیاب بھوک ہڑتال
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیلوں میں فلسطینیوں پرمظالم کے باعث اسرائیل  انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے جوابدہ ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ قابض جیل انتظامیہ نے فلسطینی قیدی کو اس غیر قانونی سزا سے نجات کے لیے بھوک ہڑتال کے اقدام پر مطالبے کی منظوری دے کر عالمی دباؤ سے بچنےکی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی جیل میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدی محمد نوارہ جنہیں قابض فوج نے 2001ء میں فلسطینی کالعدم تنظیم سے تعلق کی پاداش میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھااور اذیتوں کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہوئے11 ماہ سے قید تنہائی کی اذیتوں سے گزارا جارہا تھا نے 10 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد اپنے حقوق کی جنگ جیت لی۔

صہیونی جیل میں فلسطینی قیدی نے اپنی اس قید کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال کا آغاز کیاتھا  اورسوائے پانی کے ہر طرح کی غذا کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے قید تنہائی کے خاتمے کی کوشش کی تھی جسکی کامیابی کے نتیجے میں اسرائیلی جیل حکام نے اسیر کا مطالبہ منظور کیا اور انہیں دیگر قیدیوں کے درمیان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ قابض ریاست کی غیر قانونی جیلوں میں متعدد فلسطینی قیدی  صہیونی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیںمطالبات کررہی ہیں یہی وجہ ہے کہ قابض جیل انتظامیہ نے فلسطینی قیدی کو اس غیر قانونی سزا سے نجات کے لیے بھوک ہڑتال کے اقدام پر مطالبے کی منظوری دے کر عالمی دباؤ سے بچنےکی کوشش کی ہے۔

Tags: انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیںبھوک ہڑتالصہیونیئزمفلسطینیقابض صہیونی جیلقید تنہائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.