(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احتجاجی مظاہرے میں قدیم قبرستان کی مسماری اور اس پر صہیونی باشندوں کے لیے پارک کی تعمیرات کے صہیونی فیصلے کو برقرار رکھنےکے خلاف فلسطینی باشندوں نے صہیونی عدالت اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے نزدیک واقع الیوسفیہ کے علاقے میں اسرائیلی قابض بلدیاتی ادارےکے ہاتھوں مسلم قبرستان کو مسمارکیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں قدیم قبرستان کی مسماری اور اس پر صہیونی باشندوں کے لیے پارک کی تعمیرات کے صہیونی فیصلے کو برقرار رکھنےکے خلاف فلسطینی باشندوں نے صہیونی عدالت اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی پرچم نظرآتش کیا۔
صہیونی فوج نے مظاہرینکے احتجاج کو روکنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کی اور فلسطینیوں کو منتشر کرتے ہوئے دھاتی گولیوں کے فائر کیے ساتھ ہی بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد ربر کی ان دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے جبکہ درجنوں مظاہرین دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے والے زخمیوں اورصہیونی فوج کی شیلنگ سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
خیال رہے کہ قابض فوج کی جانب سے چند روز قبل اس مسلم قبرستان کے بڑے حصے کو مسمار کر دیا گیا تھا اورمدفون باقیات کی بے حرمتی کی گئی تھی البتہ فلسطینی مسلمانوں نے باقیات کی دوبارہ نماز جنازہ ادا کر تے ہوئے انہیں احترام سے سپرد خاک کیا تھا۔