(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں پرحملے میں دو فلسطینیوں کے ملوث ہونےکی خبریں ملی ہیں جن میں دوسرے نے فائرنگ سے آبادکاروں کو زخمی کیا اور بعد میں وہ دونوں ہی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ذرا ئع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں تل ابیب کے وسطی شہر العاد میں کلہاڑی بردار فلسطینی کی جانب سے شہر کےایک پارک میں صہیونی آبادکاروں پر حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ دیگر 7 شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق صہیونی آبادکاروں پرحملے میں دو فلسطینیوں کے ملوث ہونےکی خبریں ملی ہیں جن میں دوسرے نے فائرنگ سے آبادکاروں کو زخمی کیا اور بعد میں وہ دونوں ہی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
صہیونی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے اور پولیس کی جانب سے حملہ آور فلسطینیوں کو حراست میں لینے کیلیےشاہراہوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
صہیونی پولیس نے صہیونی آبادکاروں کو العاد کے علاقے میں فلسطینی حملہ آوروں کے حراست میں لیے جانے تک اپنے اپنے گھروں میں محصور رہنے کی ہدایات کی ہیں۔