(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے ان دو سالوں میں اب تک فلسطین میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور پر 3.7 فیصد ہو گئی ہے جبکہ 95.3 فیصد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اموات کی شرح 1 فیصد پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی وزیر صحت مائی الکیلا کی کورونا وائرس سے متعلق اپنی یومیہ بریفنگ میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء سے متاثرہ 11 افراد کی موت ہوئی ہے اور 4095 نئے کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جوکہ گذشتہ دنوں کے مقابلے میں بہت بڑی تعداد ہے۔
صہیونی وزیر صحت نے بتایا کہ مقبوضہ علاقوں میں خاص طور پر مغربی کنارے میں سات اموات ریکارڈ کی گئیں جہاں 3201 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 438 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں 4 امواتاور 894 نئے کیسز جبکہ 105افراد وباء سے صحت یاب ہوئے۔
صہیونی وزیر صحت نے بتایا کہ 96مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 58 انتہائی نگہداشت میں ہیں، جب کہ 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے ان دو سالوں میں اب تک فلسطین میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور پر 3.7 فیصد ہو گئی ہے جبکہ 95.3 فیصد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اموات کی شرح 1 فیصد پر برقرار ہے۔