(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی حکام مقبوضہ فلسطینی شہرحیفا میں زیادہ تر یوکرینی تارکین وطن کے لیے مستقل رہائش قائم کرنے اور ان کی ایک بڑی تعداد کو لیبر مارکیٹ میں ضم کرنے کے لیے بھی پر جوش ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں فلسطینی عوام کو اپنے ہی گھروں سے بے دخل کر نے والے صہیونی حکمرانوں نے روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے دوران اسرائیلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے 25 ہزارتارکین وطن یہودی فلسطینی سر زمین پر آبادکیے ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے تاہم عالمی ادارے قابض اسرائیلی حکومت کے اس غیر منصفانہ رویے کے سامنے خاموشی توڑ نے سے انکا ری ہیں ،دوسری جانب اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں 1200 سے زائد فلسطینیوں کو در بدر کرنے کے اپنے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہے۔
عالمی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی حکام مقبوضہ فلسطینی شہر حیفا میں زیادہ تر یوکرینی تارکین وطن کے لیے مستقل رہائش قائم کرنے اور ان کی ایک بڑی تعداد کو لیبر مارکیٹ میں ضم کرنے کے لیے بھی پر جوش ہے تاکہ آبادکاروں کو رہائش کے ساتھ ساتھ روز گار کے مسائل سے بھی بچایا جاسکے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے یوکرینی تارکین وطن کوفلسطین میں ضم کر نے کے لیے سب سے زیادہ جگہ فلسطینی آبادی کے پرانے شہر حیفا اور یافا کو قرار دیا ہے جو نہ صرف پرانے فلسطینی علاقے ہونے کی وجہ سے متعدد دیگر سہولیات زندگی سے آراستہ ہیں بلکہ فلسطینیوں کے قدیم اور آبائی مقامات سے منسوب یہ مقامات فلسطینیوں سے خالی کراکے آبادکاروں کے حوالے کیے جانے کی سازش کے تحت خالی کرایا جارہا ہے۔