(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روینہ شمداسانی نے اپنے بیان میں صہیونی فوج کی کھلم کھلا پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کر تے ہوئےکہا کہ صہیونی حکمران فلسطینی علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو قابو کر نےکی ذمہ داریاں پوری کریں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننےوالےنہتے شہریوں کے قتل عام کا نوٹس لیتے ہوئے کشیدہ صورت حال پر پریشانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گذشتہ ماہ سے اب تک فلسطینی علاقوں خصوصی طور پر القدس اور مغربی کنارے میں پر تشدد صورت حال میں اضافے نےعالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی عہدیدار روینہ شمداسانی نے اپنے بیان میں صہیونی فوج کی کھلم کھلا پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کر تے ہوئےکہا ہے کہ صہیونی حکمران فلسطینی علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو قابو کر نےکی ذمہ داریاں پوری کریں۔
خیا ل رہے کہ جمعہ بائیس اپریل کو ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں قابض اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،اسرائیلی پولیس نے مسجد کے احاطے میں داخل ہو کرفلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل داغنے کے ساتھ ساتھ ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد روزے دار زخمی اور کئی افراد کو قابض اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔
ان جھڑپوں میں اضافہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران یہودی مقدس تہوار کی تقریبات کے موقع پر ہوا ہے،یہودیوں کی یہ عید مصریوں کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی خوشی عید الفصح یا پاس اوور کے سات روزہ تہوار کی شروعات پندرہ اپریل سے ہو چکی ہے اور اس کا آج ہفتہ تئیس اپریل کو ہو گا۔