(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکا اور یورپ کو تیل اور گیس کی ضرورت ہے اور اسرائیل اس موقع پرلبنان کے حقوق دیے بغیر اپنا فائدہ حاصل کرناچاہتاہے جو ناممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نےاپنے بیان میں تیل اور گیس کے بحران کے پس منظر میں اسرائیل کی سرحدی خلاف ورزی کو روکنے کیلیے باقاعدہ جنگ کی دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ لبنانی ریاست خود اس کے حق میں اور اس کے ذخائر جو ہماری دولت ہے کی حفاظت کا کوئی مناسب فیصلہ لینے سے قاصر ہےتاہم اس کیلیےحزب اللہ مزاحمتی فیصلہ کرے گی۔
حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کو اب ایک تاریخی موقع کا سامنا ہے جس میں یورپ کو روسی تیل اور گیس کے متبادل کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہےتاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن گیس اور تیل کے لیے خطے میں آئے تھےجو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فراہم کر سکتے ہیں لیکن وہ یورپ کی ضرورت پوری کر نے میں ناکافی ہیں جبکہ امریکا اور یورپ کو تیل اور گیس کی ضرورت ہے اور اسرائیل اس موقع پرلبنان کے حقوق دیے بغیر اپنا فائدہ حاصل کرناچاہتاہے جو ناممکن ہے۔