• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض ریاست فلسطینیوں کےمصائب  کی  ذمہ دار ہے، کویتی وزیر خارجہ

جمعہ 11-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
قابض ریاست فلسطینیوں کےمصائب  کی  ذمہ دار ہے، کویتی وزیر خارجہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احمد الناصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کی قراردادوں کی بنیاد پرامن عمل کو بحال کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے.

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں صدارت کے فرائض ادا کرتے ہوئے کویت کے وزیرخارجہ احمد الناصر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے مصائب قابض ریاست اسرائیل کی بر بریت کے باعث ہیں۔

کویتی وزیر خارجہ احمد الناصر نے فلسطین عوام کے حقوق میں اپنے ملک کے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکمرانوں نےبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے فلسطینیوں کے جائز غصب کیے ہیں اوران کی زمینوں پرغیر قانونی بستیاں تعمیر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابض صہیونی حکمرانوں  کی جانب سے  بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں، خاص طور پر قرارداد 242 (مقبوضہ علاقوں سے انخلا) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

احمد الناصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کی قراردادوں کی بنیاد پرامن عمل کو بحال کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے تاکہ برادر فلسطینی عوام کی اپنی آزاد اور خود مختارریاست کے قیام کی خواہشات پوری ہو سکیں۔

Tags: احمد الناصربین الاقوامی قانونعالمی برادریعرب لیگفلسطینی عوامقابض ریاستکویتی وزیر خارجہمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.