(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شاہ عبداللہ اور ائر لیپد نے امریکی تعاون سےشروع کیے جانے والے علاقائی معاشی منصوبوں میں فلسطینیوں کی شمولیت کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں استحکام کی اہمیت سے متعلق بات چیت۔
عالم خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نفتالی بینیٹ کےبعد قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیر اعظم یائر لیپد عرب ریاست اردن کے سرکاری دورے پردارالحکومت عمان پہنچے جہاں شاہی محل میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے ان سے ملاقات کی۔
صہیونی وزیر اعظم اور شاہ اردن کی ملاقات میں دونوں رہنماؤ ں نے تازی ترین علاقائی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیااور امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ کے مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پریائر لیپد نے امریکی تعاون سےشروع کیے جانے والے علاقائی معاشی منصوبوں میں فلسطینیوں کی شمولیت کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں استحکام کی اہمیت سے متعلق بات چیت کی ساتھ ہی دونوں ممالک کے سربراہان نے اور اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی بحث کی۔
یہ بھی یاد رہے کہ رواں ماہ اردن کے شاہ کی خصوصشاہ عبداللہ دوئم ی دعوت پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی عمان میںاردن کے فرماں رواں شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی اور فلسطینی شہریوں کو علاقائی منصوبوں میں شامل کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تھی۔