(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شرپسند آبادکاروں کے ہاتھوں بغیر کسی وجہ کے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو فوری ہسپتال پہنچانے کی وجہ سے اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم اس کے بازو کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹ گئی ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض صہیونی آبادکاروں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کیاجن میں رام اللہ کے شمال مشرق میں المغیر قصبے میں آباد کاروں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے ایک فلسطینی جس کا نام سامنے نہیں آیا ہے کو شدید زخمی کر دیاالبتہ فلسطینیوں کے بروقت پہنچنے پر راہ فرار اختیار کی جس کے بعد زخمی فلسطینی نوجوان کو شہریوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
صہیونی شرپسند آبادکاروں کے ہاتھوں بغیر کسی وجہ کے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو فوری ہسپتال پہنچانے کی وجہ سے اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم اس کے بازو کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹ گئی ہے، دوسری جانب شر پسند عناصر نے شمالی وادی اردن میں ایک اور فلسطینی خاندان اور مغربی کنارے کے شمال میں سلفیت کے علاقے میں فلسطینی باشندوں پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں غیر قانونی صہیونی آباد کار اسرائیلی فوج کی حفاظت میں فلسطینیوں کو اور انکی املاک کو نشانہ بناتے ہیں اور ان پرتشدد کارروائیوں کےخلاف اسرائیل کا قانون شاذ و نادر ہی گرفتاریاں عمل میں لاتا ہے اور مشکل سے کسی آبادکار کےخلاف مقدمہ چلایا جاتا ہے۔