(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کےمطابق حالیہ برسوں میں ایران کے ساتھ شام کے صدر بشار الاسد کی وفاداری اسرائیلی حملوں کے بعد تیزی سے بڑھی ہے بلکہ شامی دفاعی نظام کی میزائلوں کے خلاف سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کی جاری کر دہ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام ایران کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں پر خاص نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک شام میں ایرانی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کے نتیجے میں پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کی تعیناتی کا اعتراف کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی کوششوں کے باوجود شام میں اسٹریٹجک صلاحیتیں بنانے اور ملک میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی میں ایران نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
صہیونی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے حالیہ دورہ ایران پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان اتحاد برقرار رہے گا بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔
رپورٹ کےمطابق حالیہ برسوں میں ایران کے ساتھ شام کے صدر بشار الاسد کی وفاداری اسرائیلی حملوں کے بعد تیزی سے بڑھی ہے بلکہ شامی دفاعی نظام کی میزائلوں کے خلاف سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔