(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فورسز نے یہ شر انگیز اقدام اس وقت کیاجب متعدد یہودی اپنے یوم آزادی کے موقع پر مغربی حصے میں جمع ہوئے اور صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ مسجد اقصیٰ کے مغربی حصے میں واقع مشہور دیوار البرق میں تقریر کی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی حکام کی جانب سے عشاء کی نماز سے قبل اذان پر پابندی لگادی اور مسجد اقصیٰ کے باہر لاؤڈ اسپیکرز کے تار کاٹ کرانہیں غیر فعل کر دیا۔
القدس میں اسلامی اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ قابض فوج نے عشاء کی اذان کے لیے مسجد کے باہر کے لاؤڈ اسپیکرز کے تار وں کو کاٹ کر غیر فعال کرنے کے بعد اذان دینے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فورسز نے یہ شر انگیز اقدام اس وقت کیا جب متعدد یہودی اپنے یوم آزادی کے موقع پر مغربی حصے میں جمع ہوئے اور صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ مسجد اقصیٰ کے مغربی حصے میں واقع مشہور دیوار البرق میں تقریر کی۔