(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فورسز نے فلسطینی کی جائیداد کے قانونی کاغذات ضبط کر لیے اورگھر کی قیمتی اشیاء سمیت فرنیچرنکال کر باہر پھینک دیاجس کے باعث معصوم بچوں سمیت گھر کی خواتین بھی کھلے آسمان کے نیچے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض حکام نے شہر کے جنوب میں بیت صفا کے محلے میں ایک فلسطینی شہری کی دو منزلہ عمارت پر دھاوا بول کر 13 افراد پر مشتمل رہائشیوں کو مارا پٹا اور ان کے دیکھتے ہی دیکھتے مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔
صہیونی فوج کی انہدامی کی اس کارروائی سے قبل قابض فورسز نے ان فلسطینیوں کی جائیداد کے قانونی کاغذات ضبط کر لیے جبکہ گھر کی قیمتی اشیاء سمیت فرنیچر نکال کر باہر پھینک دیا اور معصوم بچوں سمیت گھر کی خواتین بھی کھلے آسمان کے نیچے آگئے۔
صہیونی بلدیہ کے حکم پر قابض فوج کے اس اقدام کے حوالے سے عمارت کے مالکان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے "تعمیراتی اجازت نامہ” ہونے کے باوجود عمارت کو مسمار کر دیا، یہ ایک بہانہ ہے کہ ‘اسرائیل’ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی توسیع کو روکنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ان کی ملکیتی تعمیرات کو مسمار کررہاہے۔