(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ہلا ل احمر تنظیم نے بتایا کہ قابض فوج کا فلسطینیوں پر یہ حملہ صبح کے وقت ہوا جب زیادہ تر فلسطینی زکر و اذکار میں مشغول تھے قابض فوج نے القبلی نماز کےہال میں داخل ہونے والے ایک فلسطینی نوجوان کو اس بری طرح پیٹا کہ اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔
صہیونی قابض فوج کی جانب سے تمام عالمی طاقتوں کی مذمت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس میں رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ کے نمازی روزے داروں پردھاوے جاری ہیں، اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں القبلی ہال میں داخل ہو کر فلسطینی نمازیوں پرصوتی دستی بموں اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی اور نمازیوں پر بدترین تشدد کیا۔
فلسطینی ہلال احمر تنظیم نے بتایا کہ قابض فوج کا فلسطینیوں پر یہ حملہ صبح کے وقت ہوا جب زیادہ تر فلسطینی زکر و اذکار میں مشغول تھے قابض فوج نے القبلی نماز کے ہال میں داخل ہونے والے ایک فلسطینی نوجوان کو اس بری طرح پیٹا کہ اس کا ہاتھ ٹو ٹ گیا۔
صہیونی بربریت کے نتیجےمیں زخمی فلسطینی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اب تک 31 کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جن میں بچے، صحافی اور طبی عملے شامل ہیں جنہیں ہلال احمر کے کارکنان نے فرسٹ ایڈ فراہم کی۔
مزید معلومات کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نےآج علی الصبح جمعہ کی نماز کی ادئیگی کیلیےقلندیا چوک سے مسجد اقصیٰ پہنچنے والے کم سے کم 50 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہےجبکہ مسجد کے اندر موجود روزے داروں پر بھی پر تشدد حملے جاری ہیں۔