• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس نے "یو این اقدام” کے نتائج تک مفاہمت منجمد کر دی

پیر 10-10-2011
in فلسطین
0
plf mehmood_abbas
0
SHARES
0
VIEWS

plf mehmood_abbas

فلسطین کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی اور منظم جماعت "اسلامی تحریک مزاحمت "حماس کے رہ نما صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور صدر محمود عباس کی جماعت "الفتح” کے درمیان مفاہمت آگے بڑھانے کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ صدرمحمود عباس نے مفاہمت پرعمل اس وقت تک معطل کر دیا جب تک انہیں سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کے لیے دی گئی درخواست کے نتائج کا پتہ نہیں چل جاتا۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک عرب خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے حماس کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ مفاہمت میں بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اب ان پر دوبارہ مذاکرات کی نہیں بلکہ ان پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔
انہوں مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے میں رکاوٹیں پیدا کرنے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ فتح اور صدر محمودعباس ملک میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت اور مصالحت کے لیے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ حماس مسلسل فتح سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ وہ مفاہمت کے جن جن نکات پر اتفاق ہو جائےانہیں نافذ العمل کرنے کے لیے آگے بڑھے لیکن فتح کی قیادت صرف مذاکرات برائےمذاکرات سے آگے نہیں بڑھ سکی، جس کے نتیجے میں آج مفاہمت کا عمل تعطل کاشکار ہے۔
حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی صدر پہلے اس انتظار میں تھے کہ وہ سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کے لیے درخواست دیں اس کےبعد مفاہمت کی طرف آئیں گے لیکن اب وہ اس درخواست کے نتائج کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطین کی کوئی بھی دوسری جماعت کی جانب سے صدر محمود عباس کی سلامتی کونسل میں دی گئی درخواست کاحامی نہیں کیونکہ اس درخواست میں صدر عباس نے خود ہی فلسطین کے اسی فیصد رقبے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.